سوال (5532)

ایک بریلوی مسجد کے واقف کار امام صاحب نے مجھ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے علاقے میں لائٹ کا بہت مسئلہ ہے،مسجد مدرسے کے لیے چار سولر بیٹریز کی ضرورت ہے ایک بیٹری آپ مسجد کے لیے ڈونیٹ کروا دیں۔ سوال یہ ہے کہ اس موقع پر مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جواب

میرے خیال میں اس میں انحصار اس بات پہ ہو گا کہ آپ اس بریلوی امام جو کیا سمجھتے ہیں۔
اگر آپ کے نزدیک وہ واضح مشرک ہیں تو پھر یہ تعاون نا جائز ہو گا۔
البتہ اگر آپ کے نزدیک وہ جاہل اور معذور ہے اور اسکو تاویل کا حق دیتے ہیں تو پھر معذور کے ساتھ تعاون کرنا جائز ہے آپ انکو ڈونیٹ کر سکتے ہیں۔
لیکن یاد رکھیں کر سکنا اور لازمی کرنا اس میں فرق ہے واللہ اعلم

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ