سوال (6219)
مکان کرائے پر لینا تھا، مالکان نے کہا ہم کرائے پر نہیں دیتے، مکان استعمال کریں ہمیں 45 لاکھ روپے دیں، مکان گروی کے طور پر آپکے پاس رہے گا اور پانچ ہزار روپے کرایہ دیتے رہنا؟ کیا یہ صورت ٹھیک ہے۔
جواب
عجیب بات ہے، تاویل ہے، یہ کیا ہوا کہ 45 لاکھ دینے ہیں، پھر پانچ ہزار روپیہ کرایہ دینا ہے، فتویٰ تو نہیں لگا سکتے ہیں، لیکن 45 لاکھ بہت بڑی رقم ہے، اگر اس کے عوض میں کرایہ کم ہوا ہے تو اس پر اہل علم سود کا حکم لگاتے ہیں، اس کو دیکھ لینا چاہیے، اس قدر زیادہ ایڈوانس لینا، اس کے عوض کرایہ کم کرنا صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




