بارش کے موسم میں نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی جماعت
سوال (2393)
کیا بارش کے موسم میں نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی جماعت کروائی جا سکتی ہے؟
جواب
اس مسئلے کے بارے میں واضح دلیل موجود نہیں ہے، اسی لیے فقہاء کا اختلاف ہے، امام ابو حنیفہ اور امام احمد بن حنبل رحمھمااللہ کے نزدیک جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز کو جمع کرنا درست نہیں۔۔جبکہ امام شافعی رحمہ اللہ جمعہ کو عصر کے ساتھ جمع کرنے کے جواز کے قائل ہیں، معاملہ عبادت کا ہے، لہذا اس میں صریح نص کا ہونا ضروری ہے، اسی لیے جمعہ کے ساتھ عصر کو جمع نہ کیا جائے۔
واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سفر کے علاوہ شدید بارش، سخت آندھی، انتہائی سردی یاژالہ باری کے وقت بھی نمازوں کو جمع کیا جا سکتا ہے۔ جنگی حالات اور ہنگامی اوقات میں جمع کرنے کا جواز ہے، چونکہ جمعہ نماز ظہر کا قائم مقام ہے، اس لیے بوقت ضرورت جمعہ کے ساتھ نماز عصر ادا کی جا سکتی ہے، لیکن نماز جمعہ کو مؤخر کر کے عصر کے وقت ادا کرنا صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ