سوال (5604)
بارش کے موسم میں فجر کی اذان میں “الصلاة فی الرحال” کے الفاظ کب کہنے ہیں؟
جواب
“اَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ” یا “صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ”
کے الفاظ کہنے کی اجازت ہے، لیکن ماحول دیکھ کر کہنا چاہیے، کوئی فتنہ نہ کھڑا ہو جائے۔ ابھی کے حالات بھی دیکھ لے، ہر طرف کیا حال ہے۔ یہ الفاظ اگر اذان کے بعد کہہ دے تو بھی ٹھیک ہے، “حی علی الصلاة، حی علی الفلاح” کی جگہ کہہ دے تو بھی ٹھیک ہے، اور اگر وہ دونوں کہہ دے اور ان کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ دے، یعنی اذان کے الفاظ بڑھا دے، تب بھی کوئی حرج نہیں۔ ہر صورت میں یہ کہنا جائز ہے، بس بات اتنی ہے کہ لوگوں میں فتنہ نہ ہو اور کسی کو غلط فہمی نہ ہو۔ باقی مسئلہ واضح ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: استاذ محترم “الصلاة خیر من النوم” ایسی صورتحال میں یہ الفاظ بھی ادا ہوں گے؟
جواب: اس کی جگہ کچھ کہنے کا تذکرہ نہیں ملتا، یہ تو اپنی جگہ پیغام ہے، یہ اس طرح اپنے ہی مقام پر رہے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ