سوال (788)

کیا بارش کی صورت میں دو نمازیں جمع کر کے پڑھی جا سکتی ہیں ؟

جواب

جی ہاں بارش میں دو نمازیں جمع کرکے پڑھ سکتے ہیں۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما بارش میں دو نماز یں جمع کر کے پڑھ لیتے تھے ۔
[دیکھئے موطا امام مالک 1/145 ح : 329 و سندہ صحیح]

فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ