سوال (2741)

جہاں پر سال میں صرف ایک مرتبہ بارش کے پانی سے کھیتی باڑی کی جاتی ہے، تو وہاں پر فصل کی زکاۃ کا طریقہ کار کیا ہے؟

جواب

اگر سارا دارومدار بارش کے پانی پر ہے تو عشر نکالا جائے، اگر ایک ہی دفعہ ہے، ایک ہی دفعہ نکالا جائے، بشرطیکہ وہ نصاب کو پہنچے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ