سوال (1516)

حدیث میں آتا ہے کہ “وَخَمِّرُوا آنِيَتَكُمْ” تو اگر کوئی رات سوتے وقت برتن نہیں ڈھانپتا اور اس میں دودھ یا دیگر اشیاء موجود ہیں کیا اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے ؟

جواب

ایک شخص کو برتنوں کو ڈھانپنے کا خصوصاً اہتمام کرنا چاہیے ، لیکن اگر اہتمام کے باوجود کوئی برتن کھلا رہ گیا ہے ، اس میں بظاہر کوئی علامات نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے معاملہ مشکوک ہو جائے ، تو پھر بلا وجہ وہم میں نہیں پڑنا چاہیے ، بسم اللہ کے ساتھ اس چیز کو استعمال کرنا چاہیے ، کیونکہ بغیر کسی دلیل کے صرف شبے کی وجہ سے چیز کو ضائع کرنا بھی صحیح نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ