سوال (1263)
ایک عورت سوال کرتی ہے اس کا خاوند زندہ ہے ، لیکن ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتا ہے ، کبھی کہیں دس دن لگا لیے پھر گھر بیٹھ گیا اور گھر کے اخراجات بمشکل گزارا ہوتا ہے اور میرے والدین نے مجھے ایک مکان دیا ہوا ہے میں اسے رینٹ پر دے کر ساتھ گزارا کرتی ہوں اور والدین بھی مدد کرتے ہیں۔
تو کیا ایسی صورت میں میں اپنے والدین سے فطرانہ لے سکتی ہوں ؟
جواب
عمومی قاعدہ یہ ہے کہ والدین بچوں کو زکاۃ نہ دیں ، بچے والدین کو زکاۃ نہ دیں ، اگرچہ کفالت میں نہیں ہے ، اولی یہ ہے کہ نہ لے ، بھائیوں سے یا کسی اور سے لے لیں ، سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایسے لوگ مزید نکمے بنتے جا رہے ہیں ، چند علماء کو بیٹھا کر اس کو ذمے داری کا احساس دلائیں کہ اپنی ذمے داری اٹھائے یا پھر اہل خانہ سے کہیں کہ ہ وہ کوئی ایسا کام کریں کہ جس سے پورے گھر کے خرچے مکمل ہوں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ