سوال (3700)

گدھی کا جسم جل گیا ہے، جس کی وجہ سے بہت اذیت میں ہے، کیا اس کو جان سے مار سکتے ہیں۔ علاج بھی ناممکن ہے۔

جواب

جی ہاں بوقت ضرورت جانوروں کو تلف کیا جا سکتا ہے، اس گدھی کو انجیکشن کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے، تاکہ وہ اس اذیت سے محفوظ ہو جائے، بشرطیکہ کوئی اور صورت نہ ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ