سوال (2285)
کیا بیعانہ کی رقم واپس کرنا لازم ہے؟ اگر خریدار بیعانہ ادا کرنے کے بعد کسی وجہ سے سودا کینسل کرنا چاہے۔
جواب
ہمارے معاشرے میں اکثر اگر خریدار بیعانہ کینسل کرے تو اس کا بیعانہ ضبط کیا جاتا ہے، اگر بیچنے والا سودا کینسل کرے تو اس کو بیعانہ ڈبل کرکے دینا ہوتا ہے، یہ دونوں سورتیں ناجائز ہیں، اگرچہ اس میں اختلاف پایا جاتا ہے، باقی بعض روایات میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے “بیع العربون” سے منع کیا ہے، اس میں زیادہ اقرب اور تقویٰ والی بات یہ ہے کہ جب سودا کینسل ہوجائےتو بیعانہ کی رقم مکمل لٹا دے۔ ایسے بندے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا بھی کی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ