سوال (4024)

کیا مسجد میں پیسہ جمع ہو جو زکوٰۃ کے نصاب کو پہنچے یا کوئی بھی فلاحی کام کے لیے تو اس پر زکوٰۃ ہوگی؟

جواب

بیت المال میں جو چیز جمع ہو جائے، یا جو چیز فی سبیل للہ وقف ہو جائے، اس پر زکاۃ نہیں ہوتی ہے، دور حاضر میں بیت المال نہیں ہے، لیکن مسجد و مدارسِ کے جو اکاؤنٹ ہیں، وہ اس ضمن آجاتے ہیں، ان اکاؤنٹس میں جو مال آجاتا ہے، اس پر زکاۃ نہیں ہوتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ