سوال (1763)

سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو تھپڑ مارا تھا ، جس نے علی رضی اللہ عنہ کو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ پر فضیلت دی تھی۔ اس حدیث کا حوالہ درکار ہے ؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق تھپڑ مارا نہیں تھا ، بلکہ اعلان کیا تھا کہ جو مجھے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ پر فضیلت دے گا اس کے اوپر تہمت کی حد لگاؤں گا ۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے .

“يُفَضِّلُنِي أَحَدٌ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِلَّا جَلَدْتُهُ حَدَّ الْمُفْتَرِي”

’جو مجھے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ پر فضیلت دے گا اس کے اوپر تہمت کی حد لگاؤں گا‘۔
[رواہ عبد الله بن أحمد في السنة : 1312 ، وابن أبي عاصم في السنة : 1219 ، والبيهقي في الاعتقاد ص : 358]

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ