سوال (6438)

کیا بڑھے/ بزرگوں کے معاملے میں عورت کے پردہ کے حوالہ سے کوئی تخفیف ہے؟ جیسے کہ شوھر کے دادا سے پردہ کرنا وغیرہ؟

جواب

نرمی عورت کے لیے ہے کہ اگر وہ بوڑھی ہو تو وہ پردے میں تساہل کر سکتی ہے، لیکن ایسی کوئی نرمی نہیں ہے کہ جوان عورت بوڑھوں سے پردہ نہ کرے۔ یعنی تخفیف اور نرمی کا تعلق عورت کے بوڑھا ہونے کے ساتھ ہے، نہ کہ مرد کے بڑھاپے کے ساتھ۔ جہاں تک مسئلہ شوہر کے دادا سے پردے کا ہے تو شوہر کا باپ، دادا اس کی بیوی کے لیے محرم ہیں، لہذا ان سے پردہ نہیں ہو گا۔واللہ اعلم.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ