سوال (911)
بے نمازی بنده روزه رکھتا ہے اور کوئی نماز نہیں پڑھتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
بے نمازی بندہ اگر نماز نہیں پڑھتا ہے تو اس کو اس کا روزہ رکھنا کوئی فائدہ نہیں دے گا اور اس شخص کو نماز کی تاکید کرتے رہنا چاہیے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث امتیاز احمد حفظہ اللہ
جمہور متقدمین کے ہاں بے نمازی مرتد ہے ۔یہاں تلک کہ توبہ و تائب ہو کر نماز شروع کر دے واللہ اعلم ، جب اس کا اسلام ہی درست نہیں ہے تو کوئی عبادت اسے فائدہ نہیں دے گی۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
بے نماز مسلمان اگر روزہ رکھے تو روزے کا فرض ادا ہوا جبکہ نماز کا فرض باقی رہ گیا جو اگر ادا نہ ہوا تو اس پر یہ بوجھ رہ گیا۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ