سوال (2334)

دو بھائی اور اکھٹے رہتے ہیں اور ایک بے نمازی ہے کیا اس کی کمائی کھا سکتے ہیں؟

جواب

بے نمازی کو سمجھانا چاہیے کہ وہ نماز پڑھے، اوراگر وہ حلال طریقے سے کماتا ہے تو اس کی کمائی کھائی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق سيف حفظہ اللہ

سوال: اگر گھر کا سربراہ یا کوئی ایک گھر کا فرد جو کماتا ہو، لیکن  ہو بے نماز یا کبھی کبھار کوئی ایک دو نمازیں پڑھ لیتا ہو،  ایسے فرد کی کمائی سے کھانا کیسے ہے۔

جواب: کراہیت کی بنیاد پر انکار کرنا یہ تو قابل مدح اور ستائیس ہے، مستحسن ہے، اس میں کوئی فتویٰ نہیں ہے، کیونکہ اس کا بے نماز ہونا الگ عمل ہے، حلال کمانا الگ ہے، بس کراہیت کا اظہار کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ