سوال (2985)

جو شخص کبھی نماز چھوڑ دیتا ہے، کبھی پڑھتا ہے، کیا وہ دائرہ اسلام میں داخل ہے، اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟ اور وہ شخص جو صرف جمعہ یا عید کی نماز پڑھے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

جو مستقل اور دائمی طور پہ بے نمازی ہے، اہل علم نے ایسے شخص کے کفر کا فتویٰ دیا ہے، یہ شخص کافر ہے، البتہ یہ جو معاشرے میں بگاڑ ہے، یہ کفریہ حرکت ہے، مگر اس کے مرتکب کو اسلام سے خارج قرار دینا یہ بہرحال محل نظر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ