سوال (4000)
ایک اہلحدیث مفتی صاحب کی ویڈیو دیکھی جس میں کہا گیا ہے کہ بے نماز کا جنازہ پڑھنا بھی جائز نہیں ہے اور پڑھانا بھی جائز نہیں ہے، دونوں صورتوں میں گناہگار ہونگے، کیا یہ موقف درست ہے؟
جواب
اگر دائمی بے نمازی ہے تو کفر میں داخل ہوگیا ہے، ہمارے ہاں دائمی بے نماز نہیں پائے جاتے ہیں، کبھی کبھی نماز پڑھ لیتے ہیں، اگر اس کا معاملہ مشکوک ہے، گویا کہ ہم اس کو بے دین سمجھتے ہیں، بے نماز سمجھتے ہیں، پھر کبار علماء کو اجتناب کرنا چاہیے، اگر وہ صحیح العقیدہ تھا، نماز کی کوتاہی تھی تو عام لوگ اس کی نماز جنازہ پڑھ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ