سوال (6039)

میں نے چند روز قبل اپنے ایک پرانے دوست کو ہسپتال میں بہت بیمار حالت میں دیکھا اور ایک دو دن میں بہت پریشان رہا اور بہت ڈر گیا، پھر کچھ دن طبیعت نارمل ہوئی لیکن دوبارہ مجھے بار بار اسکا خیال آنے لگا اور میرا دل شدید ڈرتا رہا اور عجیب عجیب (اپنے قریبی لوگوں سے دور ہو جانا، کسی کو کچھ ہو جانا) خیالات آنے لگے، جن پہ قابو پانا بھی مشکل لگ رہا ہے، خاموشی طاری ہو گئی، کچھ سمجھ نہیں آ رہا، ڈاکٹر نے کہا ڈپریشن ہے، دم بھی کروایا ہے۔ کچھ بہتری ہے لیکن سکون نہیں مل رہا، دل بہت بھاری ہے، وہم سا ہوتا ہے نیند بھی نہیں آتی۔ ایسی بے چینی میں خود رقیہ (دم) کرنے کا طریقہ بتا دیجیے؟

جواب

کوشش کریں کہ نماز مع سنتوں کے مکمل ادا کریں، نوافل کی کثرت کریں، باوضوء رہیں، صبح و شام کے اذکار کریں، رقیہ کریں، سورۃ فاتحہ سات دفعہ، آیت الکرسی، سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات پڑھیں، “افحسبتم انما خلقناکم” یہ چار آیات پڑھیں، باقی سورۃ یس، سورۃ جن اور سورۃ الرحمٰن سے آیات پڑھ لیں، سورۃ الحشر کی آخری آیات پڑھ لیں، یہ کافی ہو جائے گا، یا کسی کتاب و سنت والے راقی سے رابطہ کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ