سوال (5599)

جو لوگ جنت میں بغیر حساب کے جائیں گے، ان میں وہ لوگ بھی ہونگےجو دم وغیرہ نہیں کرواتے، اس سے مراد صرف دم ہی ہے یا دوائی بھی نہیں لیتے، وضاحت مطلوب ہے؟

جواب

لا یسترقون کے الفاظ ہیں یعنی کسی سے دم نہیں کرواتے” یعنی کسی کو کہتے نہیں کہ مجھے دم کرو۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جبریل علیہ السلام نے دم کیا، اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے دم کیا لیکن آپ نے ان سے کہا نہیں تھا کہ مجھے دم کرو۔
ایک معنی تو یہ ہے اور دوسرا معنی یہ ہے کہ غیر شرعی دم نہیں کرواتے۔
اھل علم کے دونوں اقوال ملتے ہیں۔
البتہ دوائی سے علاج نہ کروانے والے اس میں شامل نہیں۔ بلکہ طبی علاج کروانا تو سنت سے ثابت ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ