سوال (2333)
کيا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عمرہ سے واپس آنے والے ہر اللہ کے بندہ کی تمنا ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ زمزم کا پانی لے کر جاؤں، لیکن سعودی گورمنٹ کے قانون مطابق 5 لیٹر پانی ہی ملتا ہے، پھر بھی کچھ پانی بیگز وغیرہ میں چھپا کر لایا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے یا چوری کے زمرہ میں آتا ہے؟
جواب
اگر پانی خرید کرکے قانوناً لاتے ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے، لیکن لوگ جو چوری چھپے پانی لے آتے ہیں، ان کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ بعض اوقات ائیرپورٹ پر چھوڑ بھی دیتے ہیں، بعض اوقات وہ پانی کپڑوں وغیرہ سے باہر نکال دیتے ہیں۔ اس طرح زمزم کا پانی لانا قانون شکنی ہے، ناجائز کے زمرے میں آتا ہے، اہل علم اس کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ