سوال (5432)
کچھ بہنیں شادی سے پہلے بھائیوں کو حصہ معاف کر دیتی ہیں، یا بھائی ان سے لے لیتے ہیں یا تو ایسے ہوتا ہے کہ والد کہتا ہے کہ تمہاری شادی کردی ہے، وہ بہنیں شادی کے بعد لے سکتی ہیں؟
جواب
اگر بالجبر لکھوایا گیا ہے، اشاروں اور کنایوں میں اس کو دھمکی دی گئی ہے، تو پھر یقیناً مطالبہ کر سکتی ہے، اس کا حق ہے، اگر اس نے رضامندی سے ایک چیز کو چھوڑ دیا ہے، پھر ٹھیک ہے، وہ چیز ہبہ ہے، اس کو واپس نہیں لینا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ