سوال (4136)
ایک سوال تھا کہ ایک دوست ہے، وہ ابھی کل عمرے پہ گئے ہیں تو ان کے روزے یہاں پاکستان میں 28 ہوئے تھے، آج ان 29 روزہ تھا، لیکن وہاں آج عید ہے وہ روزہ کب رکھے گا اور فطرانہ کب ادا کر ے گا، اس کی بیوی پاکستان میں ہے وہ فطرانہ کب ادا کرے گی یہاں پر عید کل ہے۔
جواب
اگر کسی عذر کی وجہ سے بیرون ممالک چلا گیا ہے، روزے اٹھائیس ہوگئے ہیں، تو لہذا ان کے ساتھ عید کریں، کیونکہ عید کے دن روزہ نہیں ہے، اور عید اجتماعیت کے ساتھ ہے، باقی عید کے دوسرے دن ایک روزہ رکھ لے، تاکہ کم سے کم انتیس کی تعدار مکمل ہو، اس کے روزے پورے ہو جائیں گے، وہ اپنا فطرانہ وہاں کی عید سے پہلے ادا کرے گا، اگر یہاں ادا کرے گا تو یہاں کے لوگ یہاں کے اِعتبار سے ادا کریں گے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ