سوال (4573)
کیا کوئی بیٹا اپنی ماں کا جنازہ دوبارہ قبرستان جا کر پڑھ سکتا ہے؟ یعنی پہلے اس نے جنازہ پڑھا لیکن ایک بریلوی نے جنازہ پڑھایا ہے، اس وقت اہل حدیث کوئی موجود نہیں تھا کہ جو جنازہ پڑھاتا، لہذٰا اب وہ پوچھ رہا ہے کہ میں دوبارہ قبرستان جا کر جنازہ پڑھ سکتا ہوں۔
جواب
ماں اگر موحدہ تھی، توحید پرست تھی، توحید پر فوت ہوئی ہے، قبر پر جا کر اس کی نماز پڑھ سکتے ہیں، بھلے چند ساتھی لے کر جائیں، باقاعدہ وہیں جا کر نماز پڑھیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل:شیخ محترم کیا طریقہ کار ہوگا۔ اس کی قبر پر یعنی ایک سائیڈ پہ ٹھہریں گے۔ یا قبرستان کی ایک جانب؟
جواب: منہ قبلہ رخ ہو، قبر بھی سامنے ہو، جیسے میت ہوتی ہے، یہ طریقہ ہے، باقی پیچھے والے صف بنائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ