سوال (6091)
میرا بیٹا اٹھارہ سال کا ہے۔ اور اس کا دوست بھی اس کا ہم عمر ہے وہ ہمارے گھر آتا ہے تو میں کیا اس سے پردہ کیا کروں اور کس طرح اس کے سامنے آسکتی ہوں۔ اور میرا بیٹا اٹھارہ سال کا ہے لیکن وہ کبھی کبھی اب بھی میرے ساتھ آکر لیٹ جاتا ہے تو کیا یہ درست ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرمادیں۔ شکریہ
جواب
شرعاً بالغ بچے سے پردہ کرنا چاہیے، کیونکہ وہ غیر محرم ہے، باقی اپنے جوان بچے کا ماں کے پاس بیٹھنا اور لیٹنا یہ جائز تو ہے، جب تک سونے کا معاملہ ہے، وہ یہ ہے کہ دس سال کے بعد بستروں کو الگ کردینا ہے، اس چیز کو دیکھ لینا چاہیے، لہذا یہ جو الگ کرنے کا حکم ہے، وہ یہ ہے کہ بھائی بھائی الگ ہونگے، بچے والدین سے الگ ہونگے، والدین بچوں سے الگ ہونگے۔ یہ سونے کے آداب میں سے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




