سوال (1088)

کیا وراثت میں سے جو شادی پہ خرچ کیا ہے وہ کٹوتی کر سکتے ہیں ؟

جواب

وراثت کا جو حق اللہ نے مقرر کیا ہے وہی اس کے حق دار کو ملے گا۔ بیٹوں پر بھی خرچ ہوتا ہے وہ بھی کاٹ لینا چاہیے!!؟
اللہ المستعان
وراثت سے پہلے اگر خرچ کریں تو برابر خرچ کریں اگر تحفہ کی صورت ہو ، اگر حاجت پوری کرنا مقصود ہو تو تفاوت ہو سکتا ہے ، لیکن بیٹی اور بیٹے میں فرق کرنا جرم اور خیانت ہے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ