سوال (1636)

مشائخ سے یہ سوال ہے کہ ایک شخص فوت ہوگیا ہے ، اس کی اولاد میں بیٹے اور بیٹیاں ہیں ، والد کی زندگی میں والد کی دکان میں بیٹوں نے بچپن سے لے کر بڑے ہونے تک والد کے ساتھ کام کیا ہے ، اب جب والد فوت ہوگیا ہے تو کیا عام اصول “للذکر مثل حظ الانثین” کے تحت وراثت تقسیم ہوگی ؟ یا بیٹوں کو دکان میں کام کرنے کی وجہ سے زیادہ حصہ ملے گا ؟

جواب

جو کچھ باپ کی ملکیت میں ہے ، وہ قرآنی تقسیم کے موافق تقسیم ہوگا ، باپ اپنی زندگی میں اگر اپنی اولاد کو نوازے گا تو سب کو برابر نوازے گا ، باقی رہا باپ کے ساتھ کام کرنا تو اس سے اصل ملکیت پہ کوئی فرق نہیں پڑتا ، جو کچھ باپ کی ملکیت میں تھا وہ قرآنی اصول کے مطابق تقسیم ہوگا ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ