سوال (3936)

نماز کے بعد بلند آواز سے استغفر الله تین مرتبہ کہنا کیا رسول الله صلی اللّٰه علیه وسلم سے ثابت ہے؟ سوال میں صرف بلند آواز سے کہنے کا سوال ہے؟

جواب

جی یہ صحیح مسلم کی روایت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سلام پھیرنے کے بعد بلند آواز سے اللہ اکبر کہنا۔ [بخاری : 842]
پھر تین مرتبہ سِرا “استغفراللہ” کہنا [مسلم : 591]
یہ صرف فرض نماز کے بعد ہے، ناکہ وتر، سنت، نوافل کے بعد۔ [نسائی : 1700]

سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ يُطِيلُ فِي آخِرِهِنَّ

تین دفعہ سبحان الملک القدوس پڑھتے۔آخری مرتبہ لمبا کرکے پڑھتے تھے۔سندہ، صحیح
اس کے بعد رَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوح کہنا بھی ثابت ہے۔
[سنن الداقطنی : 1663 ، سندہ حسن]
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ

سائل: شیخنا اس سے مراد استغفرالله بھی آئے گا اس میں بلند آواز سے؟
جواب: جی اس روایت کے بارے میں راوی کو اس وقت معلوم ہوا تھا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے پڑھا تھا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ