سوال          (86)

شیخ صاحب عورت کی عدت کس دن سے شروع ہوتی ہے دفن والے دن سے یا  اگلے دن سے ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ؟

جواب

“متوفى عنها زوجها” یعنی جس عورت کا شوہر فوت ہوجائے ، اس کی عدت شوہر کی وفات کے بعد شروع ہوجاتی ہے ، ممکن ہے کہ تدفین میں ایک دو دن لگ جائیں ،ایسے ہوجاتا ہے ، تو عدت اس کی اسی دن سے شروع ہوجاتی ہے ۔ مطلقہ ہے جیسے ہی شوہر نے طلاق دی ، عدت شروع ہوگئی ، اس کو خبر ملی یا نہ ملی یہ ایک الگ بات ہے ، اسی طرح جس کا شوہر فوت ہوجائے ، اس کو اطلاع ملے یا نہ ملے یا اطلاع لیٹ سے ملے ، اس کی عدت شروع ہوگئی ہے ، تدفین کا عدت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ