سوال (4857)

ٹوٹل رقم پینتالیس لاکھ ہے، وارث میں بیوہ، ایک بیٹا، تین بھائی، ایک بہن ہے، نوٹ بیٹا والد کی وفات کے بعد وفات پا گیا ہے۔

جواب

پیارے بھائی اگر وارث خالی یہیں ہیں والدین نہیں ہیں تو پھر اصل وارث صرف دو بنیں گے۔
ایک اصحاب الفرائض میں بیوہ کو اٹھواں حصہ یعنی 562500 ملیں گے۔
باقی عصبہ بیٹے کو سارا یعنی 3937500 مل جائے گا۔
بیٹے کے ہوتے ہوئے بہن بھائی کو کچھ نہیں ملے گا۔

فضیلۃ الباحث ارشد محمود حفظہ اللہ