سوال (660)

عورت بیوہ ہونے کے بعد جو زیور پہنا ہوا کیا وہ بھی اتار دے گی ؟

جواب

زیور دو قسم کا ہوتا ہے ، ایک وہ ہوتا ہے جو گھر کی عورتیں عام حالات میں پہنے رکھتی ہیں ، وہ چاہے گھر کی چار دیواری میں ہو ، کسی تعزیت میں جائے ، یا عام حالات میں جیسے کوئی انگوٹھی ہے ، میرے علم کے مطابق وہ زیور تو نہیں اتارنا چاہیے ، کیونکہ یہ رسم ہندوانہ ہے ، ان کے ہاں جب کوئی عورت بیوہ ہوتی ہے تو اس کی چوڑیاں توڑی جاتی ہیں ، لیکن خاص زیب و زینت عورت کے لیے منع ہے ، اگر کوئی عورت عام حالات میں اچھا لباس پہنتی ہے تو بیوہ ہونے کے بعد اس کے لیے وہ لباس منع نہیں ہے ، یہ ہندوانہ رسم ہے کہ بیوہ عورت صرف سفید ساڑھی پہنے گی ، باقی جو بھڑکیلا لباس جو ہے وہ دوران عدت عورت نہیں پہن سکتی ہے ۔

فضیلۃ العالم عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ