سوال (4981)

ایک بیوہ عورت خواب دیکھتی ہے کہ اس کی چپل گم ہو جاتی ہے، یہ خواب اکثر دیکھتی ہے، آج اس نے خواب دیکھا ہے کہ جس چار پائی پر سوئی ہوئی ہیں، وہ ٹوٹ گئی ہے، تعبیر بتائیں؟

جواب

میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے لباس ہیں، چپل لباس کا حصہ ہے، چلنے کا ذریعہ ہے، یعنی جس طرح سر اٹھا کر اس عورت کو چلنا تھا، بیوہ ہونے کے بعد یہ عورت اس طرح سر نہیں اٹھا رہی، تنہائی اور غربت کا اس کو بڑا دکھ ہے، اس طرح چارپائی بھی آرام دہ چیز ہے، شوہر کے جانے کے بعد اس میں نقص آگیا ہے، اگر عدت گزر گئی ہے تو نکاح کے حوالے سے اپنے بڑوں سے بات کرے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

پریشانیاں اور گھریلو عدم استقرار مراد ہے۔ اللہ آسانی فرمائے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ