سوال (4628)

اکثر ہمارے نمازی جو سعودیہ سے آتے ہیں وہ ایسا کرتے ہیں کہ ایک بندہ اپنی علیحدہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے دوسرے مسجد میں آنے والے شخص کو نہیں پتا کہ یہ فرض پڑھ رہا ہے یا سنت نماز پڑھ رہا ہے۔ جبکہ آنے والا شخص اس نماز پڑھنے والے کے ساتھ نماز میں شامل ہو جاتا ہے اور اس نماز کو جماعت میں تبدیل کر دیتے ہیں جبکہ کہ اکیلے نماز پڑھنے والے نے اقامت بھی نہیں کہی کیا ایسے جماعت کروانا درست ہے؟

جواب

جی درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم بغیر اقامت کے نماز کا جواز کی کوئی دلیل بھی بتا دیں۔
جواب: اقامت اور اذان دونوں سنت کے درجے میں ہیں، مستحب ہیں، دونوں موقع محل کے ساتھ ہو جائیں تو ٹھیک ہے، لیکن اس کے باوجود اجماع ہے کہ نماز ان کے علاؤہ بھی درست ہے، اس کی متعدد مثالیں دی جاسکتی ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ