سوال (4843)
سمجھدار ہےصورت مسئلہ یوں ہے ایک بچی کہ جس کے والد صاحب اس دنیا میں نہیں، ہاں البتہ بڑا بھائی ہے جو کہ بالغ ہے، کماتا ہے مطلب ہاں البتہ ہلکا پھلکا نشہ بھی کرتا ہے اب یہ دونوں بہن بھائی اپنے دیگر چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ اپنے تایا کے گھر رہتے ہیں اور تایا بچی کا نکاح کسی ایسے شخص سے کروانا چاہتے ہیں جس کو وہ مناسب سمجھتے ہیں یاد رہے اس پر بچی اور باقی سب خوش لیکن بھائی کبھی کہتا ہے کہ نہیں کرنا اور کبھی کہتا کہ ٹھیک ہے اب نکاح کے وقت مقرر قاری صاحب وغیرہ آ چکے سارے مہمان آ چکے ہیں لیکن بھائی نہیں ہے اس کو فون کیے جاتے ہیں اس کو بائیک پر لینے کیلئے جایا جاتا ہے لیکن وہ نہیں آتا اور تایا ولی بن کر نکاح پڑھوا دیتا ہے۔
جواب
نکاح ہوگیا ہے، بچی کا بھائی ولی مرشد نہیں ہے، بچی کا خیرخواہ نہیں ہے، کوئی حرج نہیں ہے، بعد ازاں راضی ہو جائے گا، اگر نہ بھی ہو تو تایا نے اس کی نیابت کرلی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ