سوال (4110)

تین بھائیوں نے خود محنت کر کے زمین خریدی اور بوڑھے باپ کے نام کر دی ہے، کیا اس میں بطور وراثت بہنوں کا حصہ ہوگا؟ بہنیں شادی شدہ اپنے گھروں میں رہ رہی ہیں، بعد میں بھائیوں نے محنت کر کے جگہ خریدی ہے، تفصیلی جواب مطلوب ہے۔

جواب

سوال سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب والد کے نام چیز کردی ہے تو بات ختم ہوگئی ہے، ویسے بھی جو بچوں کی چیز ہوتی ہے، وہ والد کی ہوتی ہے، یہاں تو باقاعدہ نام لگا دی گئی ہے، اب وہ چیز والد کی بن گئی ہے، والد کے بعد متعین حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ