سوال (269)

بھر دو جھولی میری یا محمد یہ کہنا شرعاً کیسا ہے ؟

جواب:

غائبانہ کہنا اللہ تعالیٰ کے بندوں کو یہ شرک کے زمرے میں آتا ہے ، قریب یا دور غائبانہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کو پکارا جاتا ہے ، غیب صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ، باقی مافوق الاسباب اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے ، ماتحت الاسباب جب بندہ سامنے ہی نہیں ہے ، اس سے التماس کرنا یہ اس بات کا متقاضی ہے کہ عقیدہ اس کے بارے میں کیا ہے ، یہ عقیدہ بہرحال شرک کے زمرے میں آتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ