سوال (986)
کیا افطاری سے دو یا تین منٹ قبل کوئی بھول چوک سے کھالے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟
جواب
بھول چوک معاف ہے ، خطا بھی معاف ہے ، اگر واقعتاً ایسا ہوا ہے تو ان شاءاللہ اس کا روزہ صحیح ہے ، حدیث میں آتا ہے کہ جس نے بھول چوک کی وجہ سے کھالیا ہے ، اس کو چاہیے کہ اپنا روزہ پورا کرلے ، اللہ تعالیٰ نے اس کو کھلایا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ