سوال (3550)
عمرہ کے دوران اگر سعی کے چکر کم یا زیادہ ہو جائے یا مروہ سے شروع کرلی ہو یا بھول ہو جائے کے کتنے چکر ہو گئے ہیں اور بال کاٹ لیے ہیں، اب کیا کرنا چاہیے؟
جواب
بے علمی، لا علمی یا جہالت کی وجہ سے صفا و مروہ کی سعی میں تقدیم و تاخیر ہوگئی ہے یا غلطی ہوگئی ہے تو وہ قابل معافی ہے، اگر بال کاٹ دیے ہیں، احرام کھول دیا ہے، اگر سعی کا چکر باقی ہے، اگر محظورات احرام میں سے کسی کا انتخاب نہیں کیا ہے، دوبارہ سے احرام پہن کر چکر پورے کر لیے جائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سوال: ایک بھائی عمرے پر گیا ہوا ہے اور صفا مروہ کی سعی کرتے وقت اس کے دو یا تین چکر بھول کر رہ گئے ہیں اور اس نے احرام کھول لیا ہے، ابھی موجود مکہ میں ہی ہے، صرف احرام کھولا ہے تو اس کو اب کیا کرنا چاہیے رہنمائی فرما دیں۔
جواب: احرام باندھ کر دوبارہ سے جا کر اپنے چکر مکمل کرلے، اس کے بعد قصر یا حلق کروائے تو اس کا عمرہ ہوگیا ہے۔ ان شاءاللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ