سوال (2747)
ایک ایپلیکیشن کے متعلق سوال ہے، جیسے ہمارے ہاں کئی ایپس ہوتی ہیں، جن میں کتاب پڑھتے ہیں یا قرآن مجید کی ایپس بنی ہوتی ہیں، اسی طرح بائبل کے لیے ایک ایپ بنانی ہیں، جس میں جب چاہے بائبل کا مطالعہ کیا جاسکے گا، کیا ایسی ایپ بنا کر دینا جائز ہے؟
جواب
شریعت اسلامیہ سب سے پہلے دیکھتی ہے کہ آپ کوئی کام کس مقصدکے تحت کرتے ہیں، اگر اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ بائبل پڑھ کر اس سے متاثر ہوں تو یہ کسی بھی صورت میں ناجائز ہے، یہ یاد رکھیں کہ یہ بائبل محرف شدہ ہے، اس لیے سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ یہ ایپ آپ کس مقصد کے تحت بنا رہے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ
اجتناب بہتر ہے۔ “نسخ عمر كتابا من التوراة” والی حدیث پیش نظر رکھیں۔۔
بارك الله فيك يا شيخنا
موجودہ بائبل کے تین اوصاف ہیں۔
(1) : التحريف
(2) : والزيادة
(3) : والنقصان
فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ
یہ بالكل جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ تعاون على الاثم والعدوان بلکہ نشر كفر ہے، تقابل ادیان وغیرہ نقطہ نظر سے اس طرح کا لٹریچر فراہم کیا جا سکتا ہے، لیکن مذکورہ صورت ایسی نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ