سوال (2670)

بدعتی کی کتنی قسمیں ہیں، بدعتی سے میل جول رکھنا کیسا ہے؟

جواب

بدعت کی دو قسمیں ہیں۔
(1) : بدعت کبری
(2) : بدعت صغری
بعض لوگوں نے اس طرح بھی تقسیم کی ہے۔
(1) : بدعت مکفرہ
(2) : بدعت مفسقہ
یہ مختلف تعبیرات ہیں، مکفرہ والا شخص تو برباد ہوگیا ہے، باقی مفسقہ والے سے اصلاح کی غرض سے کسی حد تک معاملات رکھے جا سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ