سوال 6636
ہمارے علاقے میں موجود لوگ بدعتی، میرے مدرسے میں بھی زیادہ بچوں کے گھر والے بدعتی ہیں میرا سوال ہے کہ بدعتی کے ساتھ بیٹھنا یا ہاتھ ملانا بھی ٹھیک نہیں تو اس صورت میں کیا کروں؟
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اگر کسی بدعتی شخص کے ساتھ آپ بیٹھتے یا کھاتے پیتے ہیں، اور اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ اس کی اصلاح کریں اور اس کے عقیدے کو درست کریں، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ شرط یہ ہے کہ آپ نہ اسے بدعت پر ثابت قدم رکھیں، نہ اسے روکنے میں غفلت کریں، اور نہ کسی طرح کی حمایت یا شرکت کی شکل میں بدعت کو تسلیم کریں۔ صرف اور صرف آپ کی نیت یہ ہو کہ اللہ کی راہ میں اسے راہِ راست کی طرف لائیں، ان شاءاللہ یہ جائز اور مستحب عمل شمار ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ حافظ ابو اویس گل ولی خان حفظہ اللہ




