سوال (3038)
بیگو لائیو، پوپو لائیو جیسی ایپس پر تلاوت نعتیں بیانات وغیرہ دیکھنا یا سننا اور ان ایپس پر ٹائم گزارنا کیسا ہے؟ کیونکہ وہاں ٹائم گزرانے کے پیسے ملتے ہیں، ہر بندہ اپنی پسند کی چیزیں دیکھ یا سن سکتا ہے؟
جواب
یہ ایپس جوا بھی پرموٹ کرتی ہیں، ان ایپس پر تلاوت یا دینی معاملات رکھ کر دانہ ڈالنے جیسا ہے کہ افراد لاو وقت لگواو اس کے بعد دیگر چیزوں میں مصروف کر دو، پھر اشتہارات آتے ہیں، وقت جاتے جاتے پتہ نہیں چلتا اور اصل بہت چیزیں فوت ہو جاتی ہیں۔
نعتیں تو اکثر و بیشتر شرکیہ ہیں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
اسلام میں وقت ضائع کرنے کی ممانعت ہے، دوسرا ان میں خیر کی نسبت شر زیادہ ہے، تیسرا ان ایپس کو بنایا ہی ایسے مقصد کے لیے گیا ہے جو صحیح نہیں لہذا یہاں وقت گزارنا ان کو پروموٹ کرنے کے مترادف ہے۔
“ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان”
ان ایپس پر لگنے یا لگانے والی تلاوت کے اوپر نیچے بے حیائی کی ویڈیوز ہوتی ہیں گویا کہ اس کے ذریعے سے وی بھی پروموٹ ہوتی ہیں، ایسی ایپس کا بائکاٹ کرنا اور نوجوان طلباء کو ان ایپس کے بائکاٹ کی طرف متوجہ کرنا چاہیے.
فضیلۃ العالم عبدالقدوس القاری حفظہ اللہ