سوال 6655
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میرا سوال ہے کہ اج کل جو حالات چل رہے ہیں، واپڈا والے یا پھر حکمرانوں کو بجلی فری دی جاتی ہے، جبکہ ٹیکس غریب ادا کرتا ہے، وہ نہیں چاہتا ہے کہ حکمران کے بچے بجلی فری استعمال نہ کریں لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتا ہے، جب غریب کچھ نہیں کرسکتا تو وہ بجلی چوری کرتا ہے کیا اس کا یہ عمل ٹھیک ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
نہیں، بجلی چوری کرنا یا کسی بھی قسم کی قانون شکنی شرعاً جائز نہیں ہے۔ اس لیے کہ صبر بھی دین کا ایک اہم حصہ ہے۔ ظلم برداشت کرنے اور مظلوم بننے کی حالت میں بندہ مستجاب الدعوات ہو جاتا ہے، ان شاء اللہ اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
مزید یہ کہ مومن کو پیش آنے والی ہر تکلیف پر اجر ملتا ہے، حتیٰ کہ چھوٹی سے چھوٹی مشقت بھی اجر سے خالی نہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے عقیدے اور عمل کا جائزہ لے، صبر و تحمل کے ساتھ زندگی گزارے اور اللہ تعالیٰ سے خیر کی دعا کرتا رہے۔ جیسا کہ دعا ہے:
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
اللہ تعالیٰ ہمیں صبر، عدل اور تقویٰ کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




