سوال (2717)
بجلی یا گیس کا بل تاخیر سے بھرنے پر جو جرمانہ دیا جاتا ہے، کیا یہ سود کے زمرے میں آئے گا؟
جواب
جی یہ سود کے زمرے میں آئے گا، اس لیے کہ آپ کا یہ بل ایک طرح کا قرض ہوتا ہے، جس کی ادائیگی آپ پر واجب ہے، اور اس قرض پر کسی قسم کی زیادتی سود کہلائے گی، جیسا کہ علماء فرماتے ہیں:”فرض زيادة على الدين ربا محرم”
کوشش کر کے بل جلد ادا کر دینا چاہیے۔
والله تعالى أعلم.
فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ