سوال (4919)

بائیکس پر اسٹیکرز کے حوالے سے جو کاروبار ہے، جس میں بائیکس کے لیے مہذب و غیر مہذب جملوں کے اسٹیکرز ہوتے ہیں، تصاویر کے اسٹیکرز ہوتے ہیں، بائیکس کی خوبصورتی اور فینشنگ کے اسٹیکرز ہوتے ہیں اور بھی اسٹیکرز ہو سکتے ہیں، کیا ایسا کاروبار ایک مدرسے کا طالب علم سیکھ سکتا ہے جو کہ جامعہ میں تیسری کلاس کا طالب علم ہے، اور جامعہ کی کلاس کے بعد یہ کام سیکھتا ہے، یا کوئی اور فرد بھی، کیا یہ کام سیکھ سکتا ہے؟
مزید یہ کہ کیا اس سے کمائی گئی روزی حلال تصور ہوگی، مشتبہ تصور ہو گی یا حرام تصور ہوگی؟

جواب

فی نفسہ یہ کام جائز ہے، البتہ کام سیکھتے وقت اور کام کرتے وقت اس فن میں جو غیر شرعی امور ہیں ان سے اجتناب کرے، جاندار کی تصویر نہ بنائے اور غیر شرعی جملوں والے اسٹیکر نہ بنائے تو اس طرح کمانا درست ہے۔واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ