سوال          (49)

شیخ صاحب اگر بلی گھر میں نقصان کا باعث بن رہی ہو تو اسے مارا جا سکتا ہے؟

جواب

بلی کو قتل کرنے یا نقصان پہنچانے سے بہتر یہ ہے کہ کہیں دور چھوڑ کے آئیں یا  کوئی اور طریقہ اپنایا جائے جس سے ایذا سے بچنا ممکن ہو ۔

” إذا اندفع بالأسهل حرم الأصعب”.

لیکن اگر ایذا اور تکلیف سے بچنے کا طریقہ صرف قتل ہے تو آسان طریقے سے مارا بھی جا سکتا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث داود اسماعیل  حفظہ اللہ