سوال 6843
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
اگر کسی کو درد شقیقہ ہوتا ہو اور وہ اگر اپنی نیند پوری نہ کرے تو اس کے سر اور آنکھوں میں شدت سے درد ہوتا تو اس حال میں وہ رمضان کیسے گزارے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز بھی حل بتاتے ہیں اور انسان خود بھی اپنے اوقات کو، سونے، کھانے، پینے اور آرام کے لحاظ سے مرتب کرتا ہے۔
ان کو چاہیے کہ اخلاصِ نیت کے ساتھ کوشش کریں۔ اگر بیچ میں ضرورت پڑے تو ایک دو روزے چھوڑ دیں اور بعد میں قضا کر لیں، لیکن ہمت اور عزم کے ساتھ شیڈول بنا لیں، ان شاء اللہ روزے ادا ہو جائیں گے۔
یاد رکھیں، بیماریاں سب کو لگی ہوئی ہیں، کسی کو کچھ اور، کسی کو کچھ اور۔ جو رکھنے کی استطاعت رکھتے ہیں، وہ الحمدللہ روزے رکھتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




