سوال 6768
السلام عليكم و رحمة اللہ وبرکاتہ
شیخ صاحب ایک خاتون کو ہارمونل پرابلم ہے، علاج میں ڈاکٹر نے انہیں کچھ دوائیاں ایسی دی ہیں، جس سے مکمل وقت خون جاری رہتا ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ جاری خون اچھی چیز ہے، تاکہ اندر سے صفائی ہو جائے، یہ سلسلہ کافی دن سے ہے، قریب مہینہ ہوگیا، اب ان کے روزے اور نماز کا کیا سلسلہ رہے گا؟
جواب
و عليكم السلام و رحمة اللہ وبرکاتہ
سوال سے پتا چلتا ہے کہ یہ ایک بیماری کا خون ہے، اسے حیض کا خون نہیں کہا جا سکتا۔ اور بیماری کے خون کی شکل میں وہ خاتون لیڈیز پیڈ وغیرہ استعمال کرے گی اور جو اس کے حیض کے معمول کے ایام ہیں، ان کو چھوڑ کر بقیہ ایام میں نماز، روزہ، یہاں تک کہ شوہر سے تعلق وغیرہ سب کچھ وہ سر انجام دے گی۔ ہاں جو اس کے حیض کے ایام معمول کے مطابق چلے آ رہے تھے، ان ایام میں وہ ان تمام امور سے اجتناب کرے گی جس طرح کہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




