سوال (3709)

ایک دوست ہیں جو بیکری کا کام کرتے ہیں اور آنلائن آرڈر بھی لیتے ہیں تو انکو کبھی کبھار برتھ ڈے یا ویلنٹائن ڈے کیک بنانے کے آرڈرز بھی ملتے ہیں، ان کا سوال ہے کیا ان کے لیے ایسے کیک تیار کرکے دینا کیسا ہے؟

جواب

ویلنٹائن ڈے اور برتھ ڈے دونوں شرعاً جائز نہیں ہیں، ان کے لیے کیک بنانے گناہ میں تعاون ہے، لہذا گناہ کے کاموں میں تعاون نہیں کرنا چاہیے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖوَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَاب [المائدہ: 2]

«اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے»
اپنی دکان کے اوپر لکھ دیا جائے کہ یہ ہماری پالیسی نہیں ہے، ہم ویلنٹائن ڈے اور برتھ ڈے کے لیے کیک نہیں بناتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ