سوال (319)
بٹ کوئن کی ٹریڈنگ یا تجارت کا شرعی حکم کیا ہے ؟
جواب
بٹ کوئن کی تجارت شرعا درست نہیں ہے کیونکہ اس پر کرنسی کا اطلاق نہیں ہو سکتا ہے ۔ دراصل بٹ کوئن کرنسی ڈیجیٹل کرنسی کی ایک قسم ہے ، اس کے علاؤہ بھی کئی قسمیں ڈیجیٹل کرنسی کی مارکیٹ میں موجود ہیں ، لیکن جہاں سے بٹ کوئن کرنسی لانچ ہوتی ہے ، یورپین ممالک یا اس کے علاؤہ وہاں اس پر لیگل پابندی ہے ، وہاں پہ اس کی ٹریڈنگ نہیں ہوسکتی ہے ، پاکستان میں بھی اس کے اوپر لیگل پابندی ہے ، ہم اس کی تجارت اور ٹریڈنگ نہیں کرسکتے ہیں ، سب سے پہلے اس کو کرنسی ثابت کیا جائے ، باقی تمام مباحث بعد کی ہیں ، یہ کہنے کے بجائے کہ دنیا ڈیجیٹل کرنسی کی طرف جا رہی ہے پہلے اس کو کرنسی ثابت کیا جائے ، ابھی تک ملک یا ریاست نے اس کو کرنسی کی حیثیت نہیں دی ہے ۔
باقی جدید تقاضوں کے مطابق اس کو فتنہ ہی کہیں گے ، حسی کرنسی جو ہے اس کے مقابلے میں اس میں بہت خرابیاں ہیں ۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ