سوال (1399)

ایک شخص روزی کمانے کے لیے کہیں دور جانے لگا تو لوگوں نے کہا کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہ جہاد پر جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیوی بچوں کے لیے حلال کمانا بھی جہاد سے کم نہیں ہے ، اس معنی سے ملتی جلتی کوئی حدیث ہے تو رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

الترغیب والترھیب؛ کتاب البیوع، الترغیب فی الاکتساب بالبیع وغیرہ، (حدیث : 2468) ملتی جلتی روایت ہے۔

“إن كان خرج يسعى على ولده صغار فهو في سبيل الله، وإن كان خرج يسعى على أبوين

شيخين كبيرين فهو في سبيل الله، وإن كان خرج يسعى على نفسه يعفها فهو في سبيل الله، وإن كان خرج يسعى رياء و مفاخرة فهو في سبيل الشيطان”

فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ